7 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی خبرگان کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ مکتب اسلام میں جنگ کے مخصوص آداب ہیں اسلام نےجنگ کے دوران دشمن کے پانی کو مسموم نہ کرنے اور جنگ میں بچوں اور بوڑھوں کا خاص خیال رکھنے کی خصوصی ہدایات کی ہیں اور یہ مکتب ہمیں ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ آج ایٹمی ٹیکنالوجی کے صنعتی ، زراعتی اور طبی شعبوں نمایاں  اثرات اور فوائد موجود ہیں جبکہ مغربی ممالک اس اہم ٹیکنالوجی کو اپنے انحصار میں رکھنا چاہتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو ایرانی عوام سے  سخت دشمنی اور کینہ رہا ہے جس کی بنا پر مغربی ممالک نے ایرانی عوام کی پیشرفت کے خلاف انقلاب اسلامی کی کامیابی کے آغاز سے ہی پابندیاں عائد کردی تھیں اور ان پابندیوں کا سلسلہ آج تک جاری ہے لیکن ایرانی قوم نے بھی ثابت کردیا کہ وہ دشمنوں کی پابندیوں کے باجود علم و دانش کی عظيم چوٹیوں کو فتح کرنا جانتی ہے اور ایرانی جوانوں نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ ایران جوہری توانائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آج ایران  ایٹمی توانائی رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے اورایرانی قوم دیگر اقوام کے لئے نمونہ عمل بن گئی ہے سید خاتمی نے کہا کہ ایرانی عوام نے اپنی استقامت و پائداری کے ذریعہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام شوم منصوبوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا ہے اور آئندہ بھی ایرانی قوم کے دشمنوں کو ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔ ..... /169